چناب کے بہاؤ میں تبدیلی ناقابل قبول، دنیا بھارت کے خلاف نوٹس لے: پاکستان
پاکستان کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
بھارتی اقدامات کی مذمت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہی پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے کہ اپنے متعلق کچھ نہ سوچیں، چاپلوسی ہی کامیابی کا زینہ ہے، سرزنش سنیں اور مہینوں احساس جرم میں مبتلا رہیں
سندھ طاس معاہدے کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے، عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے: بیرسٹر سیف
پانی کی سطح میں تبدیلی
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
اقلیتوں کے حقوق
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کے مسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نارواسلوک کا سامنا ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق خصوصاً مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائے۔








