بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
سری لیلا کی شکایت
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سری لیلا نے اپنی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروادی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں غلط ہیں، بیرسٹر گوہر
ذہنی اذیت کا اظہار
سری لیلا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا جس میں ان کی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کے باعث ہونے والی ذہنی اذیت اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اس سنگین مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔
پوشیدہ خطرات اور اپیل
سری لیلا نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے غلط استعمال کو فروغ نہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا مقصد انسانی زندگی کو آسان بنانا ہے، نہ کہ اسے مزید پیچیدہ اور تکلیف دہ بنانا، سری لیلا نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال اور اس کے غلط استعمال میں واضح فرق ہونا چاہیے۔








