فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لیبیا کا سرکاری دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا پریس کلب کے 17رکنی وفد کی ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد سے ملاقات
گارڈ آف آنر اور اعلیٰ ملاقاتیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے لیبی کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کلثوم نواز کی لاش کا مذاق اُڑانے والے عمران خان اور اُن کا خاندان مکافات عمل کا شکار ہے، انتقامی کارروائی کا نہیں، اختیار ولی خان
عسکری قیادت کے مابین تبادلہ خیال
اس موقع پر دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان انسداد دہشت گردی، صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی عسکری مہارت کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔








