گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے
گلگت بلتستان کے عام انتخابات ملتوی
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں عالیہ حمزہ کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا: تجزیہ کار سلمان غنی
الیکشن شیڈول پر آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے چیف الیکشن کمیشن جی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کے عام انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کئے گئے۔ راجہ شہباز خان نے بتایا کہ 13 جماعتوں نے التوا کا مطالبہ کیا، جبکہ 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کا مشورہ دیا۔
نئے انتخابات کی تاریخ
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 24 جنوری 2026 کو عام انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔








