لاہور میں سامان لینے کے لیے جانے والی 10 سالہ لڑکی کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوھنگ پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ بچی مارکیٹ سے سامان لینے جارہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے بلڈنگ کے پیچھے لے جاکے بچی سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں بھاگنے والی عورت نہیں ، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا، بشریٰ بی بی
واقعے کی تفصیلات
بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا، ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی صدر کا پیغام
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








