عالمی میڈیا سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے پر معافی مانگے،عطا تارڑ

عطا تارڑ کا عالمی میڈیا سے مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے پر معافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، مریم اورنگزیب

آسٹریلیا میں دہشت گردی کے ثبوت

سماء سے خصوصی گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ آسٹریلیا میں دہشت گرد حملے کے تمام ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ بغیر تحقیق اور ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔ بھارتی اور اسرائیلی میڈیا کے ساتھ الجزیرہ کے شامل ہونے کا افسوس ہے۔ عالمی میڈیا سے کہا ہے کہ اسے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم

بھارت کا کردار

بھارت دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پروموٹر ہے۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بھارتی اسپانسرڈ ہے۔ دہشت گردی کے اسپانسرڈ ملک کی دہشتگردی کے شکار ملک پر الزام تراشی افسوسناک ہے۔

سوشل میڈیا ریگولیٹری فریم ورک

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک بن چکا ہے۔ پاکستان مخالف مہم میں ملوث یوٹیوبرز کے خلاف مؤثر ایکشن ہوگا اور جلد ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...