سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ ہونے والا نوجوان محمد طفیل 18 دن میں گاڑی چلانا سیکھ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا۔
نوجوان محمد طفیل کا سفری سفر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر ڈرائیونگ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ ہونے والا نوجوان محمد طفیل اب سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ نوجوان نے محض 18 دن میں گاڑی چلانا سیکھ کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل بھی کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوان سے دستاویزات مکمل کرنے پر سعودی عرب بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام
محمد طفیل کی کامیابی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر محمد طفیل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد طفیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تمام ضروری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصروف دفتری اوقات میں ورزش کرنے کے طریقے
ڈرائیونگ ویزہ اور لائسنس کی اہمیت
محمد طفیل کے مطابق انہیں ڈرائیونگ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر روکا گیا تھا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ اب اس نے ڈرائیونگ سیکھ لی ہے اور لائسنس بھی بنوا لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو
Alhamdulillah, Muhammad Tufail, who was offloaded few weeks back while travelling to Saudi Arabia on a driver’s visa without a driving licence, has now departed with all valid documents, including his driving licence. pic.twitter.com/snCKYwWxpT
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 18, 2025








