گاڑیاں خریدنے کے لیے بینکوں نے کتنا قرضہ جاری کیا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضہ جات میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں نومبر کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلد از جلد وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ماریا کورینا
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 318ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 35.5فیصدزیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد نئے مہنگے عسکری سازوسامان کی خریداری کی خواہش مند
پچھلے سال کا موازنہ
گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 235ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا۔
اکتوبر کے اعدادوشمار
اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔








