حکومت پنجاب نے افرادِ باہم معذوری کیلیے جدید بایونک مصنوعی اعضاء کی فراہمی کا آغاز کر دیا
نئی راہیں: معذوری سے پاک پنجاب کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب نے ’’معذوری سے پاک پنجاب‘‘ وژن کی عملی تعبیر کی جانب ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے افرادِ باہم معذوری کے لیے جدید مایو الیکٹرک بایونک مصنوعی اعضاء کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سرکاری اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
تقریب کی تفصیلات
بایونک مصنوعی اعضاء کی تقریبِ تقسیم میں صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے : سراج الحق
بایونک اعضاء کی تنصیب کا مظاہرہ
تقریب کے دوران میڈیا کی موجودگی میں جدید بایونک مصنوعی اعضاء کی عملی تنصیب کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مصنوعی اعضاء پٹھوں سے پیدا ہونے والے برقی سگنلز کے ذریعے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔ ان اعضا ء سے منسلک موبائل ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
پہلا مرحلہ: 173 افراد کی شمولیت
پہلے مرحلے میں 173 افرادِ باہم معذوری کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 32 افراد کو فوری طور پر مصنوعی اعضاء فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قصور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے افرادِ باہم معذوری نے تقریب میں شرکت کی، جہاں انہیں مصنوعی بازو، ٹانگیں اور دیگر معاون آلات فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لوئردیر میں 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا
وزیر کا پیغام
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ’’آج کا دن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کی تکمیل کا دن ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کو وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن نے نئی روح بخشی ہے۔ معاون آلات، ہمت کارڈ اور مصنوعی اعضا کی فراہمی کے اہداف مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو چکے ہیں۔یہ منصوبہ افرادِ باہم معذوری کو باوقار، خود مختار اور فعال زندگی کی جانب لے جانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔‘‘
حکومت کی کوششوں پر تشکر
تقریب میں شریک افرادِ باہم معذوری نے جدید مصنوعی اعضا ء کی فراہمی پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔








