لاہور میں چھاپے کے دوران نقدی اور زیورات چوری کرنے والا اےایس آئی معطل
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ کے علاقے میں چھاپے کے دوران پولیس اہلکاوں کارقم اور زیورات چرا نے کاواقعہ پیش آیا۔ انکوائری مکمل ہونے پر واقعہ میں ملوث اے ایس آئی عمران کو معطل کر دیا گیا۔ تھانہ شاہدرہ میں اے ایس آئی عمران کی معطلی کی رپورٹ درج کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
چھاپے کا واقعہ
فوٹیج کے مطابق تھانیدار نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری فہد کے گودام اور گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی نے دوران چھاپہ گھر سے 4 تولے زیورات اور 8 لاکھ نقدی چرائی۔
حالت بعد از معطلی
اے ایس آئی نے معطلی کے بعد 4 لاکھ نقدی اور زیورات واپس کر دیے۔








