ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کی وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کی ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار سے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
ایل این جی کے مسئلے کا حل
عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا ہے، ایل این جی کے چیلنج کو حل کرنا آسان کام نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرصدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے
علی پرویز ملک کا شکریہ
سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایل این جی کے مسئلے کے حل میں حکومتی کوششوں کو تسلیم کرنے پر عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے اظہارِ تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ؛کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
پائیدار پالیسی اصلاحات کی اہمیت
وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔
بینک کا روڈ میپ اور تعاون کی آمادگی
ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔
اس موقع پر ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور اوگرا کی استعدادِ کار میں اضافہ کے لیے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔








