نیم روز کا آفتاب تیز تیز آنکھیں دکھا رہا تھا، بہت تعریفیں سن رکھی تھیں۔نورمحل۔رات کو یہاں آؤ تو لگتا ہے ستاروں نے زمین پر گھر بنا رکھا ہے

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 383

میں یہاں پہنچا تو نیم روز کا آفتاب تیز تیز آنکھیں دکھا رہا تھا لیکن ہم اس کی بے بہری اور تمازت سے بے نیاز اس باغ کو چل دئیے جس کے بہشت اور جلو گاہ کی بہت تعریفیں سن رکھی تھیں۔ نورمحل۔ رات کو یہاں آؤ تو لگتا ہے ستاروں نے اپنے نور سے زمین پر گھر بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کے مدار میں 5 دہائیوں سے پھنسا سپیس کرافٹ واپس زمین پر آگرا

کمشنر آفس میں ملاقات

ابراہیم گھمن اور اشفاق گل مجھے پہلی ملاقات کے لئے کمشنر آفس لے گئے۔ ابراہیم گھمن ڈسٹرکٹ افیسر کمیونٹی ڈولپمنٹ (ڈی او سی او) تیز انسان تھے۔ مجھے اسٹنٹ کمشنر(جنرل) کے کمرے میں لے گئے۔ میں حیران ہوا کہ کمشنر کا اتنا چھوٹا سا کمرہ اور ایک کمزور سی شخصیت۔ یہ شاہد مجید تھے۔ (اسسٹنٹ کمشنر جنرل۔ میری بہاول پور پوسٹنگ سے پہلے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری یہی نبھا رہے تھے۔) ابراہیم نے تعارف کرایا۔ وہ بولا: “تشریف رکھیں آپ کی ملاقات کمشنر سے ابھی کرا دیتے ہیں۔”

میں نے جواب دیا: "انہیں ملنے کے لئے مجھے آپ کے دفتر کی ضرورت نہیں۔" میں نے گھمن کو ڈانٹا کہ مجھے اُس دفتر کیوں لایا تھا؟ اس کے جواب سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ چاپلوس قسم کا آدمی تھا۔ انہیں وہیں چھوڑا اور کمشنر آفس چلا آیا جو اسے سی جی کے کمرے سے ملحقہ تھا۔ وہاں دو اور افسر بھی موجود تھے۔ ملک محمد رمضان ایڈیشنل کمشنر (اشتمال) اور رانا شہزاد سعید ایڈیشنل کمشنر (جنرل) اپنی تعارف کرایا اور جوائنگ رپورٹ پیش کی۔ قہوے پر ان سے کچھ دیر گپ شپ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

کمشنر بہاول پور سے ملاقات

وہاڑی کی تحصیل میلسی کے رہنے والے کمشنر بہاول پور محمد خاں کھچی نفیس، دھیمے خوش مزاج، نرم خو اور خوش لباس شخصیت تھے۔ (بعد میں بھائی جان قیس کی وساطت سے ان سے بہت دوستی بھی رہی جو آج بھی قائم ہے۔) دوسرے دونوں صاحبان بھی ہنس مکھ اور ملنسار تھے۔ بعد میں ان دونوں سے بھی خوب ساتھ رہا۔ ملک رمضان ریٹائر ہو چکے ہیں، ملتان میں سیٹل ہیں۔ ان سے کبھی کبھار فون پر بات ہو جاتی ہے جبکہ شہزاد سعید اور میں کچھ دیر گوجرانوالہ میں بھی اکھٹے رہے تھے۔ اس کے بعد ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے۔۔۔۔.

پرانے استاد سے ملاقات

بہاول پور آمد کے فوراً بعد میں اپنے استاد اور سابق پرنسپل لالہ موسیٰ اکیڈمی محترم غلام محمد صاحب سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن چلا آیا جہاں وہ اپنے بیٹے ڈاکٹر امجد رانا اور اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ بڑے تپاک اور پیار سے ملے۔ پر تکلف چائے پلائی۔ کہنے لگے؛ "بیٹا! یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور وہ بھی میرا شاگرد مجھے ملنے آیا ہے۔ یہ تمھارا خاندانی خون ہے۔ تم اچھے گھر سے ہو۔ میں ہمیشہ تمھارے لئے دعا گو رہا ہوں اور رہوں گا۔”

میں نے جواب دیا؛ "سر! یہ آپ کی راہنمائی اور دعائیں ہیں کہ آج یہاں تک پہنچا ہوں۔ میں آئندہ بھی آپ کی دعاؤں کا طلب گار رہوں گا۔" ان کے بیٹے رانا امجد کے ذریعے ان کی خیریت کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔ اللہ انہیں صحت والی زندگی دے۔ آمین۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...