خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی تاریخ میں اہم دن رقم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کر دیا
اجلاس کے شرکا
کابینہ اجلاس میں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے” ہندو پنڈت نے کھری کھری سنا دیں : ویڈیو دیکھیں
اجلاس کا ایجنڈا
اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصر ایجنڈا جاری کر دیا گیا، لوکل گورنمنٹ سٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز ایجنڈے میں شامل ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ’’ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025‘‘ کی منظوری، قبرستانوں کے لئے اراضی کے حصول کی نان اے ڈی پی سکیم ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مالی ذمہ داریاں اور نئے ضلع کی منظوری
مالی سال 2025-26 میں صوبوں کے درمیان مالی ذمہ داریوں پر مفاہمتی یادداشت پر غور، خیبرپختونخوا میں نئے ضلع ’’اپرسوات‘‘ کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔








