پہلی مرتبہ مذہبی اقلیتوں کے تہوار سرکاری سطح پر منائے جا رہے ہیں: صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

کرسمس کی تقریبات کا آغاز

سرگودہا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ اقلیتی امور کے زیر اہتمام کرسمس کی 12 روزہ تقریبات صوبہ بھر میں جوش و خروش سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فونز میں بھارتی حکومت کی سائبر سیکیورٹی ایپلی کیشن شامل کرنے سے انکار دیا

خصوصی تقریب میں شرکت

انہی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے آرٹس کونسل کمپلیکس سرگودہا میں منعقدہ خصوصی کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران، اقلیتی برادری کے معززین، سیاسی، سماجی نمائندگان اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی شہر بانو انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

خصوصی بچوں کے لیے اہتمام

اس موقع پر خصوصی بچوں کے لیے الگ سے اہتمام کیا گیا، جہاں صوبائی وزیر اقلیتی امور نے 80 بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں: عطا تارڑ

خطاب میں محبت اور رواداری کا پیغام

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ کرسمس صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت تھی کہ کرسمس کی خوشیاں خصوصی بچوں اور مستحق افراد کے ساتھ منائی جائیں تاکہ وہ خود کو معاشرے کا برابر کا حصہ محسوس کریں۔ اقلیتی برادری پنجاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، روس نے رد عمل جاری کر دیا

مینارٹی کارڈز کی اہمیت

صوبائی وزیر نے کہا کہ مینارٹی کارڈز کی تعداد میں اضافہ مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے ایک عملی سہولت ہے جبکہ تعلیمی اداروں، گرجا گھروں اور کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر فلاحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکومتی اقدامات اور تہواروں کا آغاز

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی اقلیتوں کے تہوار سرکاری سطح پر منائے جا رہے ہیں اور حکومتِ پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں 12 روزہ کرسمس تقریبات کامیابی کے ساتھ جاری رہیں گی، جن کا مقصد ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...