شہروں اور قصبوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہو گا: وزیر اعظم کا تقریب سے خطاب
وزیرِ اعظم کا تجاوزات پر خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہروں اور قصبوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، امریکا میں سب سے طاقتور لابی یہودی لابی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ
تجاوزات کا خاتمہ ضروری
اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے تین ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد
عوام کی سہولت کے لیے اقدامات
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، عام آدمی کی سہولت کے لیے ایسے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں، سفر کی بہترین سہولتیں خوش آئند ہیں۔
وفاقی وزیر کی تعریف
وزیراعظم نے اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔








