دو سال بعد آپ کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد کی مستقبل کی ترقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو سال بعد آپ کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا۔ ہم منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں اور اسلام آباد کی ترقی کے لیے ویژن 2027ء پر عمل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے: “ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے” سکھ تنظیم نے اہم اعلان کر دیا
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
انہوں نے یہ خیالات اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیے۔
پراجیکٹ کی کامیابی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد میں اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت بھی لگا دیئے گئے ہیں۔








