بونڈائی بیچ پر حملہ آور کو قابو کرکے جانیں بچانے والے شامی نژاد شہری کو 25 لاکھ ڈالر کا انعام دے دیا گیا
بونڈائی بیچ فائرنگ کا واقعہ
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈائی بیچ میں فائرنگ کے واقعے کے دوران حملہ آور کو قابو میں کر کے درجنوں جانیں بچانے والے شامی نژاد شہری احمد الاحمد کو ان کی بہادری کے اعتراف میں 25 لاکھ ڈالر کا چیک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن گرین شرٹس۔۔۔ تھینک یو سری لنکا
احمد الاحمد کو انعام ملتا ہے
العربیہ کے مطابق احمد الاحمد کو یہ رقم انسٹاگرام کی معروف عوامی شخصیت زیکری ڈیرینیوسکی نے پیش کی، جنہوں نے اس ملاقات کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ڈیرینیوسکی کے مطابق یہ رقم دنیا بھر سے 43 ہزار افراد نے اجتماعی طور پر عطیہ کی، تاکہ احمد الاحمد کی غیر معمولی جرات کو سراہا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی
احمد کی حالت اور جذبات
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 43 سالہ احمد الاحمد ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر پلاسٹر لگا ہوا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے دوران انہیں کندھے میں کئی گولیاں لگی تھیں۔ جب انہیں چیک دیا گیا تو انہوں نے حیرت سے سوال کیا، "کیا میں واقعی اس کا حقدار ہوں؟"
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا اور معاون مارے گئے
احمد کا رویہ
احمد الاحمد نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بچایا تو یہ سب دل سے کیا، کسی صلے یا انعام کی نیت نہیں تھی۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ بونڈائی بیچ پر ہونے والی اس فائرنگ میں دو حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 42 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی تاریخ کے مہلک ترین فائرنگ کے واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔








