بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ ہونے پر فینز کیلئے اچھی خبر
ٹی ٹوئنٹی میچ کی منسوخی
کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہونے کے بعد کرکٹ فینز کے مطالبے پر ٹکٹوں کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کے لیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل کا ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب
ری فنڈ کی اطلاع
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹوں کے پیسے ری فنڈ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیڈیم میں آنے والے تمام کرکٹ فینز کو ٹکٹوں کے پیسے واپس ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص میں لیڈی پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
آن لائن بکنگ کرنے والوں کے لئے ہدایت
یو پی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پریم منوہر کا کہنا ہے کہ آن لائن بکنگ کرانے والے فینز کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اِی میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن سکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی
گائیڈ لائنز کی فراہمی
پریم منوہر نے کہا کہ ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے تمام گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
منسوخی کی وجہ
یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان لکھنؤ میں شیڈول چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید دھند اور سموگ کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔
کرکٹ فینز کا ردعمل
میچ ختم ہونے پر کرکٹ فینز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا。








