بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ ہونے پر فینز کیلئے اچھی خبر
ٹی ٹوئنٹی میچ کی منسوخی
کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہونے کے بعد کرکٹ فینز کے مطالبے پر ٹکٹوں کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
ری فنڈ کی اطلاع
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹوں کے پیسے ری فنڈ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیڈیم میں آنے والے تمام کرکٹ فینز کو ٹکٹوں کے پیسے واپس ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی
آن لائن بکنگ کرنے والوں کے لئے ہدایت
یو پی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پریم منوہر کا کہنا ہے کہ آن لائن بکنگ کرانے والے فینز کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اِی میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تقرریں اور تبادلے: بیوروکریسی کا راز
گائیڈ لائنز کی فراہمی
پریم منوہر نے کہا کہ ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے تمام گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے پر بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان
منسوخی کی وجہ
یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان لکھنؤ میں شیڈول چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید دھند اور سموگ کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔
کرکٹ فینز کا ردعمل
میچ ختم ہونے پر کرکٹ فینز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا。








