بھارتی فلم ’دھریندر‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے ’رنویر سنگھ‘ کا تعلق بھی کراچی سے نکل آیا
رنویر سنگھ کا کراچی سے تعلق
کراچی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم "دھریندر" میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکار کے آباؤ اجداد کا تعلق بھی کراچی سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کتے سے بچنے کی کوشش میں نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرکرہلاک
"دھریندر" میں کردار
بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں رنویر سنگھ نے ایک بھارتی خفیہ ایجنٹ جسکریت سنگھ رنگی کا کردار نبھایا ہے جو دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے لیے کراچی کے علاقے لیاری پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں پر مشتمل تنظیم بنانے کی تجویز آ گئی
کراچی کی کہانی
فلم میں یہ کردار روزگار کی تلاش میں آنے والے ایک بلوچ کے روپ میں کراچی داخل ہوتا ہے، اسی لیے رنویر سنگھ آج کل سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، 900روپے کا اضافہ
رنویر سنگھ کی تاریخی پس منظر
رپورٹ کے مطابق حقیقی زندگی میں رنویر سنگھ کا تعلق ایک سندھی خاندان سے ہے، ان کا اصل نام رنویر سنگھ بھاونانی ہے اور ان کے والدین کا خاندان 1947 میں تقسیمِ ہند کے بعد کراچی سے ممبئی منتقل ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزی پر عبور نہ رکھنے کی وجہ سے ہونیوالی تنقید پر بالآخر محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی، واضح جواب دیدیا
ثقافت سے وابستگی
رنویر سنگھ کی سندھی ثقافت سے وابستگی ان کی ذاتی زندگی میں بھی نمایاں ہے، 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ سندھی کھانوں جیسے سندھی کڑی، چاول اور بوندی کا ذکر کیا تھا۔
ثقافتی روایات کی پاسداری
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رنویر نے اپنی شادی پر اٹلی کے جھیل کومو میں سندھی روایات کے مطابق رسومات ادا کرکے اپنی ثقافتی بنیاد کو خراج تحسین پیش کیا تھا。








