پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی رجسٹریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
پی ایس ایل 11 کا شیڈول
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے سخت سیلز ٹیکس قوانین تیار کرلیے
نئی ٹیموں کی نیلامی
پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر کو پرموٹ کرنا اور نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے:عظمیٰ بخاری
ٹیموں کی تعداد اور مواقع
دو نئی فرنچائزز کے اضافے سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے.
میچز کی تعداد
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔








