نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن ’کیثیرن المونٹے ڈاکوسٹا‘ نے استعفیٰ دیدیا
نیویارک کے مئیر کی انتظامیہ میں تبدیلی
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا مستعفی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عمران خان دور حکومت میں وزیر ہوابازی کے پائلٹوں سے متعلق بیان کے بعد عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دیں۔
اسباب استعفیٰ
تفصیلات کے مطابق کوسٹا نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر اٹھایا۔ کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن 2000 اور 2012 کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں، یہ پوسٹ اینٹی ڈیفے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے ورت رکھنے والے بزرگ کی ویڈیو وائرل
کوسٹا کا موقف
انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔ کوسٹا کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم ظہران ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
انتظامی تبدیلی کا پس منظر
واضح رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔








