کراچی میں بونداباندی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بونداباندی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد
لاہور میں بارش کی توقع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان
کراچی میں موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ ایک سے دو روز تک سردی کی شدت کم رہے گی۔ اس دوران موسم جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے، شہر میں موجودہ موسم سرد اور خشک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، ذرائع
مغربی ہواؤں کا سلسلہ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی اطلاعات
پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 20 دسمبر کے درمیان مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، جس کے باعث کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ برفباری سے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔








