لاہور: شہریوں سے صفائی کا بل لینے کے لیے نیا طریقہ کار طے
لاہور میں نئے صفائی بل کے طریقہ کار کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں شہریوں سے صفائی کا بل لینے کیلئے نیا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران کمنٹری غلط لفظ کے چناؤ پر سابق خاتون کرکٹر کی بمراہ سے آن ائیر معذرت
صاف ستھرا پنجاب کی مہم
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کے تحت صفائی بل اب محکمہ ایکسائز وصول کرے گا۔ بل کی ادائیگی کا نظام 6 ماہ تک ماہانہ رہے گا، جبکہ جون 2026 سے اسے سالانہ کر دیا جائے گا۔ 3 مرلے کے گھر پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیدل موٹروے کراس کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
بل کی ادائیگی کا شیڈول
جنوری 2026 سے ایکسائز ابتدائی طور پر ماہانہ بل وصول کرے گا۔ جون 2026 سے بل کی ادائیگی ماہانہ کے بجائے سالانہ بنیادوں پر کی جائے گی۔ 5 مرلے سے 2 کنال تک کے گھریلو صارفین 300 سے 2000 روپے تک صفائی بل دیں گے۔
کمرشل اور دیہی صارفین کے لئے بل
کمرشل صارفین کے لئے اربن ریٹ 500 سے 2000 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیہی گھریلو صارفین کو 200 سے 400 روپے صفائی بل دینا ہوگا۔ دیہی کمرشل صارفین 300 سے 1000 روپے تک صفائی بل ادا کریں گے۔








