گورنر خیبر پختونخوا کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ، زیر علاج مریض بچوں کی عیادت، تحائف تقسیم کیے
گورنر خیبر پختونخوا کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ
لاہور (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
استقبال اور ملاقات
گورنر خیبرپختونخواہ کی آمد پر پیٹرن سندس فاؤنڈیشن سہیل وڑائچ، بانی و صدر محمد یاسین خان، ڈائریکٹر خالد عباس ڈار اور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
بچوں کی عیادت
گورنر فیصل کریم کنڈی نے فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج بچوں سے ملاقات کی، بچوں میں تحائف پیش کیے اور اُن کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش کے مطابق اندازفکر اور زندگی بسر کرنے کی عادت ممکن ہے لیکن آسان بھی نہیں، کوئی توقع نہیں کر سکتا کہ اس کا بدن راتوں رات نئی عادت اپنا لے گا
طبی خدمات کا جائزہ
میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی نے گورنر کو فاؤنڈیشن کی طبی خدمات، جدید علاج کے طریقہ کار، جدید آلات اور مؤثر بلڈ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن ملک بھر میں بارہ سنٹرز میں ہر ماہ ہزاروں مریضوں کو مفت خون اور علاج فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کے ذریعے مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے: بیرسٹر سیف
جینیاتی اسکریننگ اور تحقیق
ڈاکٹر عدنان گیلانی نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن جینیاتی اسکریننگ اور تحقیق پر مبنی نئے پروگرامز پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ موروثی خون کی بیماریوں کی جلد تشخیص اور روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ سندس فاؤنڈیشن کے پاس 12 ہزار سے زائد تھیلیسیا اور ہیموفیلیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں باقاعدگی سے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ووٹر اور سپورٹر آج بھی ظلم کے خلاف میدان میں ہے، اس ظلم اور فسطائیت کی تاریک رات ڈھلنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اسد قیصر
میڈیا سے گفتگو
گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کی فلاحی و طبی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا عملہ جس خلوص اور محبت سے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے، وہ دل کو خوش کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہایت افسوسناک واقعہ: دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا گہرے دکھ کا اظہار
حکومت کی حمایت
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخواہ ہمیشہ ایسے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے اور یقین دلایا کہ سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔پہلا سائیبر پیٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل قائم،کیا مانیٹر اور رپورٹ کیا جا رہا ہے ؟ جانیے
شکریہ اور اعزاز
پیٹرن سہیل وڑائچ نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی توجہ سے فلاحی مشن کو مزید تقویت ملے گی۔ بانی محمد یاسین خان نے بھی شکریہ ادا کیا کہ حکومت کے تعاون سے مستحق مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یادگاری شیلڈ کی پیشکش
دورے کے اختتام پر، سندس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے گورنر کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔








