کراچی، سڑک پر سرے عام نازیبا حرکات کرنے والا ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا گرفتار
نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی گرفتاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سڑک پر سرے عام نازیبا حرکات کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔ گرفتار ملزم ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے، ملزم نے سرے عام نازیبا حرکات کرنے پر شہریوں اور پولیس سے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی
گرفتاری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود میں سڑک پر سرے عام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوسرے نیشنل سکولز شطرنج چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد، ذہین طلبہ کا قومی سطح پر ذہنی مقابلہ
ملزم کی شناخت اور قانونی کارروائی
ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ ولد حیدر کے نام سے کی گئی، جو کہ ٹریفک پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے، اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ملزم کا ویڈیو بیان
ادھر گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بی اے کا طالب علم ہے اور ویڈیو بیان میں ملزم نے شہریوں اور پولیس سے معافی مانگ لی۔








