بندوق کے نظریئے کو قبول کرنے کو تیار نہیں ، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر خدانخواستہ پاکستان کو توڑنے کی کوشش تاقیامت ناکام رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ کیٹی پیری کی طرح اگر آپ بھی خلا کا سفر کرنا چاہیں تو کتنے پیسے لگیں گے؟
باغی گروہوں کے لیے پیغام
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے باغی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لمحے کے لیے بھی آپ کے بندوق کے نظریئے کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، بلوچستان کے بہادر سپاہی آپ کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ اگر آپ آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے واپس آنا چاہتے ہیں تو ریاست کے راستے کھلے ہیں، اگر آپ ریاست کے کارآمد شہری بننے کو تیار نہیں ہیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں، ڈائریکٹر ابھنیو کشیپ
قیادت اور فیصلے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لیڈرز پاپولر فیصلے نہیں کرتے بلکہ وہ ہمیشہ درست فیصلے کرتے ہیں، آج پورے بلوچستان کو اے ایریاز میں تبدیل کیا جا چکا ہے، یہ صرف ایک مضبوط فیصلہ نہیں، یہ بلوچستان پولیس کے لیے اعزاز اور ذمہ داری کی بات ہے۔
پولیس ٹریننگ کالج کے منصوبے
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پولیس ٹریننگ کالج کے لیے بجلی کے اسپیشل فیڈرز، سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی مرمت کا اعلان بھی کیا۔








