پی ٹی آئی اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے معاملے پر حکومت نے پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا
اسلام آباد میں حکومت کا نیا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے معاملے پر حکومت نے پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا، جس کے تحت قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی اراکین سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے ہرحد تک جانے کا اعلان کردیا
قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اراکین کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی اراکین کے لیے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کا فیصلہ
نئے عارضی چیئرمین کی تعیناتی
حکومتی پلان کے تحت پی اے سی سمیت 9 قائمہ کمیٹیوں کے عارضی چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹیوں کے اراکین میں سے قائم مقام چیئرمین تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ
کمیٹیوں کے نئے ممبران
ممبران کمیٹی کی تعداد کو پورا کرنے کے لیے نئے ممبران کمیٹی بھی بنائے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قائمہ کمیٹیوں نے کام دستیاب ارکان کے ساتھ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمیٹی صدارت کا نظام
اسی طرح، جہاں اپوزیشن چیئرمین موجود نہیں ہوں گے وہاں کمیٹیوں کی صدارت عارضی سربراہ کریں گے۔








