کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط، مذاکرات اور گفت و شنید کو ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ قرار دے دیا
خط کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھا ہے جس میں ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کی گئی۔ خط شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
پاکستان کی موجودہ صورتحال
خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال 8 ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے۔ ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے اپنے مقاصد حاصل کرے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ ہر سطح پر گفت و شنید ہی واحد حل ہے۔ گفت و شنید بالعموم پاکستان کو اور بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایم پی اے ملک احمد سعید کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
مشاورت اور مذاکرات کی ضرورت
بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ہدایت دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں۔ وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔
مشترکہ بیان
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، عنوان بہت دلچسپ ہے "نہ مفاہمت نہ مزاحمت۔ صرف سیاست"
مذاکرات اور گفت و شنید کو ہی بحران سے نکلنے کا واحد... pic.twitter.com/lMmC3G6wgj— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) December 19, 2025








