پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹلر میں ایک شخص کرین پر چڑھ گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملنے کا مطالبہ۔
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا شخص وقار یونس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے لئے پنجاب اسمبلی کے زیر تعمیر ایم پی اے ہاسٹلز کی کرین پر چڑھ گیا۔ متاثرہ شخص ایک گھنٹہ سے زائد زمین سے کئی سو فٹ بلند کرین پر چڑھا رہا۔ اس دوران ایڈوائزر ٹو سی ایم ذیشان ملک، ن لیگ کے چیف وہپ رانا ارشد اور پرسنل سیکرٹری ٹو سپیکر عماد حسین بھلی کی یقین دہانی پر متاثرہ شخص کرین سے نیچے اتر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن دبئی کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا
وقار یونس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا وقار یونس پنجاب اسمبلی سے ملحقہ زیر تعمیر ایم پی ہاسٹلز کی کرین پر چڑھ گیا۔ ریسکیو کرنے والے اہلکاروں کے مطابق، وقار یونس کی گھر میں ناچاقی چل رہی ہے، جس پر اس کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔ وقار یونس گھر واپس جانا چاہتا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مل کر گھر واپس جانا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک
ریسکیو اور مذاکرات
شام 6 بجے کے قریب اجلاس ختم ہونے پر اسمبلی سکیورٹی نے نشاندھی کی کہ نا معلوم شخص زیر تعمیر عمارت میں لگی کرین پر چڑھ گیا ہے۔ وقار یونس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کرین پر بینرز بھی آویزاں کر رکھے تھے۔ جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ریسکیو 1122 کو مطلع کیا۔ مذاکرات میں عماد حسین بھلی، پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
نجی کارروائی
واقعہ معلوم ہونے پر پرنسپل سیکرٹری نے ذیشان ملک اور رانا ارشد کو اطلاع دی۔ عماد حسین بھلی نے کرین پر چڑھنے والے شخص وقار یونس سے کال پر مذاکرات کرتے رہے۔ ذیشان ملک نے بھی وقار یونس کو نیچے آنے پر جائز مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی، ن لیگ کے چیف وہپ رانا ارشد بھی مذاکرات میں پیش پیش رہے۔ تینوں کی یقین دہانی پر وقار یونس کرین سے نیچے اترنے پر آمادہ ہوا جس کو ریسکیو 1122 کی کرین کی مدد سے نیچے اتارا گیا۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
نامعلوم شخص پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہوسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین پر چڑھ گیا،
نامعلوم شخص کی جانب سے مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ،
اسمبلی سٹاف سکیورٹی حکام اور ریسکیو اہلکار پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کے گرد و نواح پہنچ گئے، pic.twitter.com/7QKEXiTCYO
— Arif Malik (@arifawan779) December 19, 2025








