سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
خرم دستگیر خان کا کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سچائی کو ہرایا نہیں جا سکتا، سیلاب ہر سال آتا ہے، تباہی مچاتا انسان بھی بہا لے جاتا ہے۔ ہم روتے ہیں امداد مانگنے لگ جاتے ہیں لیکن منصوبہ بندی نہیں کرتے
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا دورہ
سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے شعبہ امراضِ چشم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پانچ نابینا مریضوں کی عیادت کی جو کارنیا کی بیماری کے باعث بینائی سے محروم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے: مصدق ملک
کامیاب سرجریز کی تعداد
گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی زیرِ نگرانی کی گئی کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کے بعد ان مریضوں کی بینائی بحال ہو گئی ہے۔ اب تک گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان کی قیادت میں 161 کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی سے کی جا چکی ہیں، جو کہ گوجرانوالہ کے لیے ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیاست جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی، تمام فیصلے بشریٰ بی بی کرتی تھیں: عطا تارڑ
انسانیت کی خدمت کا عزم
خرم دستگیر خان نے عظیم انسانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اللہ کے حکم سے وفات کے بعد ان کا کارنیا عطیہ کیا جائے گا تاکہ نابینا افراد بھی دنیا کی روشنی دیکھ سکیں۔
قوم سے اپیل
انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔








