تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ
تائی پے میں بم حملہ
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک سب وے اسٹیشن پر دھواں چھوڑنے والے بم پھینکنے اور بعد ازاں مسافروں پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر نے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔
زخمیوں کی حالت
تائیوان کے سرکاری خبر رساں ادارے سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حملے کے باعث اسٹیشن میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
حکومت کا ردعمل
تائیوان کے وزیرِاعظم چو جنگ تائی نے فیس بک پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف تو اللہ کا کام ہے، جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل
حملہ آور کی صورتحال
سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ آور کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے حملے کے بعد خودکشی کرلی۔
تحقیقات کا آغاز
خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








