قطر 2026 کے لیے 24 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے پر رضامند ہوگیا
قطر کی جانب سے ایل این جی کارگوز کی منسوخی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر نے 2026 کے لیے 24 ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل: بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کی داستان
مقامی گیس کے کنویں کھولنے کا فیصلہ
سرپلس ایل این جی کارگوز کی منسوخی کے بعد وفاقی حکومت نے جنوری 2026 سے مقامی گیس کے بند کنویں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بند گیس فیلڈز سے مقامی گیس جنوری سے سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی، کیونکہ یہ فیلڈز سرپلس ایل این جی کارگوز استعمال کرنے کے لیے بند کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے کے بعد خطرات مزید بڑھے ہیں، شبلی فراز
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا بیان
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوز کے باعث 200 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقامی کنویں بند کرنے پڑتے تھے۔ پاور سیکٹر کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے درآمد شدہ ایل این جی سرپلس ہوگئی تھی۔ سرپلس ایل این جی کے کارگوز کو گیس پائپ لائنوں میں ڈال دیا جاتا تھا، مگر عدم استعمال کی وجہ سے ایل این جی کو سسٹم میں ڈالنے سے پائپ لائنز کو پھٹنے سے بچانے کے لیے مقامی فیلڈز بند کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان
پاکستان کے ایل این جی خریداری کے نئے امکانات
2026ء میں پاکستان قطر سے 120 کے بجائے 85 ایل این جی کارگوز منگوانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں مجموعی طور پر 35 کارگوز منسوخ ہوں گے۔ پاکستان ایل این جی کے 24 ای این آئی کے 11 کارگوز بھی منسوخ ہوں گے، جس سے 201 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
مالی حالات میں بہتری کی توقع
حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوز کی منسوخی کے بعد مالی ضرورت پوری ہو جائے گی۔








