لاہور میں گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 افراد گرفتار
لاہور میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 اوباش افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصراللہ ملک کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ، تقریب میں ٹی وی اینکر کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی
تفصیلات
ملزمان گلی میں کھیلتی 9 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے گئے اور اس کے ساتھ فحش حرکات کرتے رہے۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی شاباش
ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








