جاپان میں نوجوان لڑکی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے شادی کر لی
جاپان میں عجیب و غریب شادی
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان میں ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دو ٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، چین سے دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے: عالمی جریدہ
شادی کی تفصیلات
مغربی جاپان میں ایک انوکھی شادی رچائی گئی، جس میں دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا، لیکن اس کا شوہر بظاہر نظر نہیں آ رہا تھا۔ جی ہاں، خاتون کا شوہر کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی
محبت کی کہانی
32 سالہ کال سینٹر آپریٹر یورینا نوگوچی نے مصنوعی ذہانت کی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی محبت بھری کہانی سنائی اور کہا کہ پہلے تو کلاؤس (ویڈیو گیم کردار) صرف بات کرنے والا شخص تھا، لیکن ہم آہستہ آہستہ قریب ہوتے گئے۔
پہلا رابطہ
انہوں نے بتایا کہ کلاؤس سے پہلی بار بات اپنے انسانی منگیتر سے منگنی توڑنے کے حوالے سے ہوئی، ہم نے ڈیٹنگ شروع کی اور میرے دل میں کلاؤس کے لیے جذبات پیدا ہوگئے۔ اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کر لیا اور اب ہم ایک جوڑا ہیں۔








