سزا سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کیا ہدایات کی ہیں۔؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا کو بتا دیا
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی سزا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سزا سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کیا ہدایات کی ہیں؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا کو بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا، کیا مشورے دیے؟
اپیل کی تیاری
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی نے اپنے اور اپنی اہلیہ کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنا آئی ایم ایف کی کوئی اضافی شرط نہیں،عملی اقدام ہے،محمد اورنگزیب
میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات کو 8 بجے ہم سب وکلاء کو اطلاع ملی تھی، توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سے اطلاع ملی۔ 16 اکتوبر کو کیس کو ملتوی کیا گیا، آج عدالتی کارروائی ہونی تھی فیصلہ نہیں سنایا جانا تھا، دلائل مکمل ہونے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز کا اعلان، شیڈول سامنے آگیا
فیصلے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملزمان اور وکلاء کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا، دونوں کو 17، 17 سال قید اور 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ جج صاحب نے 59 صفحات اور 35 پیرا گراف پر مشتمل لکھا ہوا فیصلہ سنایا ہے۔
سزا کی وضاحت
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔








