زرتاج گل کی نظر بندی ختم، فوری رہائی کا حکم!
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
سماعت کی تفصیلات
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ اس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کردیا، ذرائع
عدالت کے احکامات
وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔
زر تاج گل کی حراست کی وجوہات
زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔








