نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 11 منصوبوں کی منظوری
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مختلف شعبوں سے متعلق 11 منصوبوں کی منظوری دی جن میں ٹرانسپورٹ، مواصلات اور ماحولیات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان
منصوبوں کی منظوری
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق کمیٹی نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی۔ ایکنک نے سالانہ 10,000 نوجوان انجینئرز کے لیے تربیت کے مواقع سے متعلق ایک پالیسی پیپر کی بھی منظوری دی جنہیں ترقیاتی منصوبوں میں شامل رکھا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سندھ اور کے پی کے کے وزراء، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اور ترقیاتی محکموں کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی۔








