پنجاب میں خدمت کو سیاست نہیں، ذمہ داری سمجھا جا رہا ہے : وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یومِ انسانی یکجہتی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی یکجہتی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں ریاست کمزور کو اکیلا چھوڑنے سے انکار کر دے۔ قومیں نعروں سے نہیں، انسانی یکجہتی اور کمزور کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہچانی جاتی ہیں۔ جس معاشرے میں ایک فرد بھی تنہا رہ جائے، وہاں ترقی اور یکجہتی ادھوری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ پر قرض کا حجم 37 ٹریلین ڈالر ہوگیا

پنجاب حکومت کی کوششیں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر طبقے کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ ریاست ہر کمزور کے لیے ماں جیسی ہے۔ برسوں بعد بہترین پالیسیز سے ریاست اور عوام کے درمیان یکجہتی، اعتماد اور ہمدردی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے۔ پنجاب میں جن کے پاس اپنے گھر نہیں، ان کو گھر مل رہے ہیں، جو محفوظ نہیں، وہ محفوظ بنائے جا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت، سماجی تحفظ اور عوامی فلاح کے منصوبے انسانی یکجہتی کے عملی مظاہر ہیں۔

انسانی عزت اور حقوق کا تحفظ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب حکومت کی تمام پالیسیوں اور ہر پراجیکٹ کا مرکز انسان، اس کی عزت اور اس کا حق ہے۔ پنجاب میں خدمت کو سیاست نہیں، ذمہ داری سمجھا جا رہا ہے جو احترام، یکجہتی اور محبت کو فروغ دے رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...