جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا جمہوری ڈائیلاگ کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ملک کو بربادی سے نکالیں۔ اسلام آباد میں اپوزیشن کی 2 روزہ قومی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، ہم معاف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
قائدین کو ایک جگہ جمع ہونے کی دعوت
محمود اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف، جماعتِ اسلامی سمیت قائدین بیٹھیں بات کریں۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ ملاقات تو فیملی اور قائدین کا حق ہے وہ دیں، آئیں ملک پاکستان کو اس بربادی سے نکالیں، ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔
بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر کا موقف
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے بانی کی رہائی کے لیے آئین اور قانون میں راستہ نکلے گا، جب ایسے فیصلے ہوں تو عوام میں مایوسی پھیلے گی۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ آئیں مل کر بیٹھیں، آپ اپنی اصلاح کریں، ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں، آئیں آج ہم نئی شروعات کرتے ہیں، مل بیٹھ کر دیکھتے ہیں تاکہ آگے بڑھیں۔








