سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کا ماماں قدیر بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت
دلی دکھ کا اظہار
ترکی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر دلی دکھ و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے آرٹیکل ۲۴۳ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو یہ سویلین سپرمیسی پر ایک کاری ضرب ہوگی، مصطفی نواز کھوکھر
ماما قدیر بلوچ کی خدمات
ترکی سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ماما قدیر بلوچ بلوچ قوم کے لیے ایک روشن چراغ کی مانند رہے، جنہوں نے اپنے جوان سال صاحبزادے عبدالجلیل ریکی کی گمشدگی و زندگی سے محرومی کا غم بھی برداشت کیا۔
دعاؤں کا پیغام
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








