مسلم لیگ (ن) جرمنی کے رہنماؤں کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے تقرر پر جنرل عاصم منیر کو مبارکباد
مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
بیرن / جرمنی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ بیرن جرمنی کے صدر رانا شیر محمد نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او ڈی ایف) کے عہدے پر تقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کئے ہیں: احسن اقبال
جنرل عاصم منیر کی قیادت کی تعریف
میڈیا پر اپنے جاری بیان میں رانا شیر محمد نے اس تقرری کو ایک خوش آئند اور بروقت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل سید عاصم منیر کی مضبوط قیادت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر نے جرأت مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کیے اور ان کی قیادت میں پاکستان کی مسلحہ افواج نے بھارتی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک شوٹنگ کے سیٹ پر یرغمال بنا کر رکھا گیا : اداکارہ سنگیتا کا تہلکہ خیز انکشاف
قوم کی فخر اور امیدیں
اس موقع پر ڈاکٹر اورنگزیب جٹول، صدر پاکستان مسلم لیگ ٹیورزن بیرن نے کہا کہ پوری قوم فیلڈ مارشل کی جرأت اور بہادری پر فخر کرتی ہے اور ان کی قیادت میں مسلحہ افواج نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
جٹول نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر کی اس تقرری پر نہ صرف پاکستان کا ڈیفنس مضبوط ہوگا بلکہ پاکستان کے دنیا بھر میں جو تعلقات ہیں ان میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
یہی نہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی خاص کر یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے پاکستان کی اکانومی کو فائدہ ہوگا، بلکہ پاکستان کے دنیا بھر میں دفاعی معاہدے ہورہے ہیں، ان کو بھی تقویت ملے گی۔
مسلحہ افواج کی ہم آہنگی میں اضافہ
محمد انصر بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ جرمنی نے اس موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کی کمانڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی جس سے ملکی دفاع کو تقویت ملے گی۔
انصر بٹ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اب پاکستان میں جو پڑوسی ممالک سے دہشتگردی کارروائیاں ہورہی تھیں ان میں بھی نمایاں کمی آئے گی جس سے پاکستان میں ناصرف ترقی ہوگی بلکہ پاکستان میں سیر و سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جس سے پاکستان کی اکانومی مضبوط ہوگی اور امن و امان کا بھی بول بالا ہوگا۔








