ویوو V40 5G اب پاکستان میں ZEISS کے ساتھ خریدنے کے لیے دستیاب، قیمت بھی افشا
کراچی (پروموشنل ریلیز)
ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا گیا سمارٹ فون V40 5G، جو پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی کے لیے ZEISS کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے، آج سے پاکستان بھر میں صرف 139,999 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی
V40 5G پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ اس سمارٹ فون میں موجود ZIESS Cinematic Portrait Video سے ویڈیوز اب بہترین کوالٹی میں بنائی جاسکتی ہیں۔ مزید ZIESS Focus Transition کی خصوصیت کے ساتھ کیمرہ فوکس میں تبدیلی بہت ہموار ی کے ساتھ ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے ویڈیوز پروفیشنل انداز میں ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
تصاویر کی مہارت
اس کے علاوہ V40 5G میں موجود ZIESS Style Bokeh کی وجہ سے صارفین مہارت کے ساتھ تصاویر بنا سکتے ہیں۔ اس سمارٹ فون میں پہلے سے بہتر Aura Light بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے لدے 4 جہاز آگئے۔
بہترین تجربہ
یہ سمارٹ فون صارفین کو ہر حالات میں ایک بہترین تجربہ مہیاکرنے کے لیے 4500nits Peak Brightness والی 120Hz 3D Curved Screen ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے۔ مزید یہ Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3 Mobile Platform اور 12GB + 12GB Extended RAM کے ساتھ بہترین پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج
بیٹری اور مزاحمت
5500mAh BlueVolt Battery اور 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کے ساتھ V40 5G ویوو کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔ مزید، اس میں IP68 & IP69 Dust & Water Resistance کی موجودگی دھول اور پانی سے حفاظت کرتی ہے، جس سے یہ سمارٹ فون صارفین کے لیے ایک پائیدار انتخاب بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت سے اب کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V40 5G اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں “Moonlight White” اور “Nebula Purple” میں 139،999 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون : سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ
وارنٹی اور سہولیات
ویوو V40 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V40 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹوجی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (2GB/ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/products/v40








