آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا کی فتح
ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ترک ڈرونز کا شاندار ریکارڈ بھارتی فوج کیلئے دردِ سر بن گیا
میچ کی تفصیلات
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ ملکر بہن کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک انکشاف
کھلاڑیوں کی کارکردگی
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی نے 85، جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ، شہر میں کیسے داخل ہوئے؟ جانیے
اننگز کے اسکور
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے، انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی تھی۔
سیریز کا جائزہ
آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی ہے، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا。








