وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی
وفاقی وزراء کا لاہور ایئرپورٹ دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جنگ روکنے کے لیے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل، مزید تفصیلات کا انتظار کریں؛ ایرانی سفیر کا بیان
امیگریشن کاؤنٹرز پر جائزہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی اور طلال چودھری امیگریشن کاؤنٹرز پر گئے اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن کے عمل کے بارے پوچھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
مسافروں کی شکایات اور حکام کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے اہلکار کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت نے پارٹی کو عمران خان کی رہائی کیلئے پلان بی کی تجویز دیدی
مسافروں کا تجربہ
اس موقع پر مسافروں نے وزرائے داخلہ کو بتایا کہ چند منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔
وزیر داخلہ کا بیان
محسن نقوی نے مسافروں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی عزت اور آپ کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائے گا۔ پیشہ ور بھکاری یا نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔








