پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی
دن اور رات کی لمبائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
دن کے دورانیے کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے دس منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا، جبکہ دوسرے شہروں میں چند منٹوں کا فرق ہوسکتا ہے۔
فلکیاتی طور پر راس الجدی
پاکستان سمیت شمالی نصف کرُے میں 21 دسمبر کا دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے تو رات کی طوالت سال کی دیگر راتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اِس عمل کو فلکیاتی طور پر راس الجدی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے، اس کے بعد سے دن کے دورانیے میں اضافے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔








