بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر میں برفباری کے ساتھ بارشیں، سردی کی شدت میں اضافہ

موسمی تبدیلی کا آغاز

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں برف باری کے ساتھ بارش کا آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بارش سے کئی دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

بارشوں کا انتظار ختم

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دس ماہ کے وقفے سے بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی میں منظوری کل لی جائے گی،وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کاجلد 28ویں ترمیم کا عندیہ

چھوٹے شہروں میں موسم کی تازگی

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا۔ اسی طرح چمن، پنجگور، قلات، لورالائی، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی اور سرد ہوائیں چلنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف

موسمی پیشگوئیاں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شمالی زیارت اور اس کے اطراف میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی صورتحال کے باعث آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ وادی سوات کے مختلف سیاحتی مقامات مہوڈنڈ، کالام، مالم جبہ اور گبین جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ برفباری کے مناظر دیکھنے اور سنو فال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

ہری پور میں خوشی کی لہر

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا آغاز ہوا ہے۔ ہری پور، تحصیل خانپور اور غازی میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے کیونکہ بارش کو فصلوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کرنے پر کیلا کاشت کرنے والی کمپنی نے 5 ہزار مزدور برطرف کردیے

ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں کی صورتحال

اسی طرح ایبٹ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں بھی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری نے موسم کو سرد کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

زیریں وادی نیلم کا حال

ادھر زیریں وادی نیلم میں بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بارش اور برف باری سے نیلم کے جنگلات میں لگی آگ بجھ گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...