ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں تمام سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی 12 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ کر کے ہڑپہ کو سیلاب سے بچانے والا ’’ہیرو محمد خان‘‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پالیسی کی تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق، نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، جس کی منظوری وزارت توانائی نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے شیر خوار بچے کو چولہے میں پھینک دیا

نیٹ بلنگ کا نظام

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین کے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

نئے نرخ

نیپرا کے ذرائع نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے کے لگ بھگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، فخر زمان کے متنازعہ کیچ آؤٹ پر پاکستان میں سوال اٹھنا شروع ہو گئے۔

لائسنس کی ضروریات

ذرائع نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔ پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک کے لیے لائسنس سے مستثنیٰ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

وزارت توانائی کی وضاحت

نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا ہے، اور وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے بغیر چلنا ممکن نہیں۔

صارفین متاثر نہیں ہوں گے

دوسری جانب، وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، اور صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام لاگو ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...