بارسلونا میں حلقہ دارالادب کی تعارفی تقریب اور محفل مشاعرہ
حلقہ دارالادب انٹرنیشنل کی تعارفی تقریب
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) میں حلقہ دارالادب انٹرنیشنل کی تعارفی تقریب کا انعقاد سوک سنٹر داراسانس بارسلونا میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
مقصد اور سرگرمیاں
رانا نئیر اقبال نے حلقہ دارالادب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اردو اور پنجابی زبان کی ترویج ہے۔ اس سلسلے میں یورپ بھر میں مشاعرے اور ادبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ بھر سے اہل علم، صاحب کتاب شعراء نے اس پلیٹ فارم کو جوائن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
تنظیمی ڈھانچہ
رانا نئیر اقبال نے مزید کہا کہ دیگر یورپی ممالک میں بھی تنظیم سازی کی گئی ہے اور ان ممالک میں حلقہ دارالادب انٹرنیشنل کے صدور منتخب کر لئے گئے ہیں۔ صدور کی مشترکہ رائے سے مجھے چئیرمین یورپ اور اسپین کے لئے صدر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ شہباز احمد جامی کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا، کتنی صلاحیت رکھتا ہے ؟ جانیے
تقریب کا آغاز
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت مدثر نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض شہباز احمد جامی نے سرانجام دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کے خلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی
مشاعرہ اور مہمانان خصوصی
شہباز احمد جامی نے اپنا کلام سنا کر مشاعرہ کا آغاز کیا۔ تقریب کی صدارت جاوید الیاس قریشی نے کی، جبکہ افضال احمد بیدار، رانا نئیر اقبال اور فیض اللہ ساہی نے مشاعرہ میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سستے ترین پلاٹس اور سب سے بہترین سہولیات کے ساتھ چوہدری اورنگزیب نے بڑا اعلان کر کے مڈل کلاس طبقے کا دل جیت لیا
شعراء کی کارکردگی
شعراء کرام میں محمد اشفاق، مدثر حسین عاجز، پروفیسر طاہیر عظیم، ملک اعجاز، محمد فاروق سانگو، ارشد نذیر ساحل، افضال احمد بیدار، اور رانا نئیر اقبال نے اردو اور پنجابی میں کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔ جاوید الیاس قریشی نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ بارسلونا میں اردو زبان کے لئے کام ایک عرصہ سے ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسجد کے قریب دھماکہ
یونیون کا کردار
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ورکر یونین نے ہمیشہ شاعروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ بارسلونا میں اردو کے لئے کام کرنے والے دو بڑے نام بھی موجود ہیں، جن میں حافظ احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں UETAS کی تقریب، قاسم علی شاہ کی شرکت
آنے والے ایونٹس
جاوید الیاس قریشی نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد پاکستانی ورکر یونین شاعروں اور ادیبوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرے گی۔
عشائیہ کا اہتمام
مشاعرہ اور رونمائی کی تقریب کے بعد تمام شرکاء کو مقامی ریسٹورنٹ پر عشائیہ دیا گیا۔








