بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا
بابر اعظم کا تاریخی اعزاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں وزیرمملکت عون چوہدری اور پی ٹی آئی رکن میں تلخ کلامی
نیا ریکارڈ برابر کیا
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے بعد اب بابر اعظم نے ایک اور بڑا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، جو اس سے قبل بھارتی سپرسٹار ویرات کوہلی کے نام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے
بگ بیش لیگ میں کارکردگی
بابر اعظم نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل 15) میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے.
'The Babar Azam Cover Drive' ™️ #BBL15 pic.twitter.com/f23lqz1UMI
— KFC Big Bash League (@BBL) December 20, 2025
یہ بھی پڑھیں: چوہدری سالک حسین کی عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات، مزید ویزوں کے اجرا سے متعلق تبادلہ خیال
نصف سنچری کا سنگ میل
اس نصف سنچری کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی اننگز کھیلتے ہوئے 50 یا اس سے زائد اسکورز کی تعداد 63 تک پہنچا دی، یوں وہ ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی ہے، خواجہ محمد آصف
تاریخی کارکردگی کا موازنہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر نے یہ کارنامہ صرف 163 اننگز میں انجام دیا، جبکہ ویرات کوہلی نے اسی تعداد کے لیے 216 اننگز کھیلیں۔ اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر اور جوس بٹلر 58، 58 نصف سنچریوں کے ساتھ بابر اور کوہلی سے پیچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ ناگوار لمحوں کے باوجود ٹیم ورک بہترین تھا، ہم نے ہزاروں اپیلوں کے فیصلے کیے 2دن تک لگاتار جاگتے رہے۔48 گھنٹے مسلسل کام کرنا آسان نہ تھا۔
میچ کی تفصیلات
میچ کی بات کریں تو ڈینئیل ہیوز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پاور پلے میں انہوں نے اسٹرائیک روٹیٹ کی اور جوش فلپے کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔ دونوں کے درمیان شاندار سنچری پارٹنرشپ قائم ہوئی جو سڈنی سکسرز کے بڑے سکور کی بنیاد بنی۔
The highlights of Babar Azam's first fifty in the Big Bash
58 (42) in the Sydney Smash! #BBL15 pic.twitter.com/xm5rSaSRD4
— KFC Big Bash League (@BBL) December 20, 2025
اننگز کا اختتام
بابر اعظم نے اننگز کے آخری حصے میں سکورنگ ریٹ بڑھایا اور کلاسیکل آف سائیڈ شاٹس کے ساتھ ساتھ سیدھے گراؤنڈ میں خوبصورت سٹروکس کھیلے۔ وہ 18ویں اوور میں ریس ٹوپلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے، تاہم اس وقت تک سڈنی سکسرز 198 رنز بنا چکی تھی۔








